احتجاج میں شامل شرپسندوں کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ اورسم بلاک کا معاملہ زیرغور، ذرائع
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت داخلہ نے شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت دیگرشہروں میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کی جیوفنسنگ شروع کردی گئی ہے ۔
ذرائع وزارت داخلہ نے بتایاکہ احتجاج میں شرپسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد، داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر غور جاری ہے جبکہ احتجاج میں شامل شرپسند افرادکے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ اور سم بلاک کرنے کا معاملہ بھی زیرغور ہے ۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی گئی ہے اور وزارت داخلہ نے متعلقہ سکیورٹی اداروں کو مکمل تیار ی کی ہدایات جاری کی ہے ۔