تھائی لینڈ،200بندروں کی یلغار، پولیس بھی ڈر گئی
بنکاک(نیٹ نیوز) تھائی لینڈ میں 200 خطرناک بندر صوبہ لوپبوری کے علاقے میں گھس گئے ۔ بندروں کے علاقے میں گھومنے پر ایک پولیس سٹیشن میں اہلکاروں نے بھی خود کو اپنے ہی پولیس سٹیشن میں بند کر لیا۔
۔ 200 کے قریب بندر علاقے میں گھسے جن میں سے کچھ نے مقامی پولیس سٹیشن میں بھی گھسنے کی کوشش کی۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ہم نے دروازے اور کھڑکیاں بند کر لیں تاکہ بندر کھانے پینے کی چیزوں کے لیے عمارت میں داخل نہ ہوں، ہمیں خدشہ تھا کہ یہ بندر پولیس کی دستاویزات اور املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 سے زائد بندر پولیس سٹیشن کی چھت پر موجود تھے ۔ پولیس اہلکاروں اور مقامی حکام کو ان بندروں کو پکڑنے اور رہائشی علاقوں سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔