شوہر 4400کلومیٹر سفر کرکے بیوی منانے پہنچ گیا

شوہر 4400کلومیٹر سفر کرکے بیوی منانے پہنچ گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ صلح کرنے کیلئے۔

 4,400 کلومیٹر کا سائیکل پر سفر کرکے لہاسا شہر پہنچ کی اپنی ناراض بیوی کو منایا۔ژو نامی اس شخص نے شادی کے 10 سال سے زیادہ عرصے کے بعد 2022 میں اپنی اہلیہ لی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی ۔جب اسے جولائی میں معلوم ہوا کہ لی نے گاڑی سے لہاسا جانے کا ارادہ کیا ہے تو ژو نے حفاظت کے لیے اس میں شامل ہونے کی تجویز پیش کی۔ لی نے ایک چیلنج کے ساتھ جواب دیا اگر آپ صلح کرنا چاہتے ہیں تو لہاسا آنے کے لیے سائیکل پر سوار ہوں۔ ژؤ نے 105 دن کے سخت سفر کا آغاز کیا۔ اور آخر کار9 نومبر کو ژو لہاسا پہنچ گیا۔ سابق اہلیہ لی نے بتایا کہ اسے امید ہے کہ اس سفر سے ان کے تعلقات کو ٹھیک کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے عزم سے متاثر ہو کر وہ دوبارہ شادی کرنے پر راضی ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں