ریچھ بن کر انشورنس کمپنیوں کو دھوکا دینے والے گرفتار

ریچھ بن کر انشورنس کمپنیوں کو دھوکا دینے والے گرفتار

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکا میں ریچھ کا روپ دھار کر گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

کیلیفورنیا انشورنس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس کے چار رہائشیوں کو انشورنس کمپنیوں سے دھوکا دہی کے ذریعے 1 لاکھ 42 ہزار ڈالر اینٹھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ان افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی گاڑیوں کو ایک ریچھ نے نقصان پہنچایا ہے ۔ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ایک واقعے کی ویڈیو فراہم کی ۔رولس رائس کی ویڈیو دکھنے پر کمپنی کو شک ہوا کہ گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والا کوئی ریچھ نہیں بلکہ ریچھ کے روپ میں کوئی شخص ہے ۔ تحقیقات کرنے والوں کو ایک ہی جگہ اور ایک ہی تاریخ میں دو مختلف کمپنیوں میں دائر کیے گئے دو مزید کلیم کا بھی سراغ لگا۔ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد مشتبہ افراد کے گھروں سے ریچھ کا لباس برآمد کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں