عازمین حج کیلئے فضائی سفر کے کرائے میں 50 ڈالر کی کمی
لاہور(اپنے رپورٹر سے ، آئی این پی) وزارت مذہبی امور حج 2025 کو سستا کرنے کیلئے کوشاں،اس سلسلے میں پہلی کامیابی مل گئی ، اس نے عازمین حج کیلئے کرائے کی مد میں 50ڈالر کی کمی کروالی ۔
ذرائع نے بتایا کہ عازمین حج کو اب فضائی سفر پر 50ڈالر کم ادا کرنا ہونگے ، گزشتہ برس وزارت نے فی کس کرایہ 850ڈالر دیا تھا۔ رواں سال پی آئی اے سے 800ڈالر طے کیا ہے اور35ہزار عازمین کا کوٹہ پی آئی اے کو دیا ہے ، سعودی ایئر لائن پر 35ہزار،ایئر سیال پر 3500، ایئر بلیو سے 7ہزار 300جبکہ سرین ایئر کے ذریعے 7ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہونگے ۔