سیالکوٹ :ساڑھے 4سالہ بچے پر مقدمہ ،فیڈر کیساتھ ضمانت کیلئے پہنچ گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ پولیس کا بڑا کارنامہ، ڈی ایس پی صدر سرکل کے حکم پر تھانہ صدر میں ساڑھے چار سالہ بچے کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی،بچہ فیڈر کے ساتھ عبوری ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گیا۔
عدالت میں کمسن عبدالرحمن آنکھوں میں آنسو لئے حیرت سے لوگوں کو دیکھتا رہا۔ بچے کے ورثا نے کہا کہ ڈی ایس پی کو ہم بتاتے رہے کہ بچہ تو موقع پر موجود بھی نہیں تھا لیکن انہوں نے کچھ نہ سنا، بچے کے ماموں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی ڈاکٹر عثمان انور سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔