پنجاب،سندھ کی 68شوگرملز میں نگرانی کیلئے ایف بی آر افسر تعینات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک میں شوگر ملوں کی چینی کی پیداوار، فروخت اورسٹاک کی نگرانی کیلئے پنجاب اور سندھ کی 68 شوگر ملز میں افسران تعینات کردیے ۔
ایف بی آر نے مذکورہ شوگر ملز میں افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی 43 اور سندھ کی 25 شوگر ملز کی مکمل نگرانی کی جائے گی، چینی کی پیداوار، فروخت، سٹاک اور گنے کی کرشنگ کا مکمل ریکارڈ مرتب ہوگا اور چینی کی بوریوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مہریقینی بنائی جائے گی۔