پی ٹی آئی کی سرتوڑ کوشش کہ احتجاج نہ کرنا پڑے :خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی سرتوڑ کوشش کہ احتجاج نہ کرنا پڑے :خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، اس وقت انہیں ریلیف ملنا ممکن نہیں ۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی اور عسکری قیادت ملکی معاملات کو آگے لے کر جا رہی ہے ، تحریک انصاف اب راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے۔

 پی ٹی آئی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے ،علی امین گنڈاپور روز اول سے وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں،علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، علی امین گنڈاپور جلوسوں سے غائب ہو کر برآمد ہوتے ہیں،احتجاج میں دو دن باقی ہیں بہت کچھ ہو سکتا ہے ،انہوں نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے متعلق سوال پر کہا اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ کا لہجہ کیسا ہو سکتا ہے ؟انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے ، وفاق پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عمران خان صہیونی لابی کے بندے ہیں ، ان کے حق میں بیرون ممالک میں لابنگ ہو رہی ہے ، پی ٹی آئی ورکرز ملک میں تباہی اور بیرونی لابنگ کی فنڈنگ کرتے ہیں،خواجہ آصف نے دوہری شہریت ختم کرنے کی سفارش بھی کردی۔دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا جو کہتا تھا ڈیل نہیں کرونگا وہ 'ڈیل کر لو، ڈیل کر لو' کی صدائیں دے رہا ہے ۔جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا کا بیان قیدی کی ‘فرسٹریشن ’ اور ‘گھبراہٹ’ کا اعتراف ہے ۔ثابت ہوا 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ‘ڈیل’ کے لیے جدو جہد کرنا ہے ، قیدی وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے ، آپ سے ڈیل صرف ‘قانون’ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں