احتجا ج سے تعلق نہیں ،اسلام آباد کے سوا روٹس بحال کئے جائیں :بس مالکان

احتجا ج سے تعلق نہیں ،اسلام آباد کے سوا روٹس بحال کئے جائیں :بس مالکان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان بس اونرز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ ہمارا کسی سیاسی احتجاج سے تعلق نہیں ،پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں کے روٹس بحال کئے جائیں ۔

چیئرمین ایسوسی ایشن عصمت اللہ خان اور دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ بندش سے چھ لاکھ مسافر اور ہزاروں ورکرز متاثر ہورہے ہیں،اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں کے روٹس بحال کردئیے جائیں ۔ان کا کہناتھاکہ ہم پاکستانی ہیں ،ہمارا کاروبار عوام کی خدمت کرنا ہے ،ہمارامطالبہ نہ ماناگیا تو کل اپنا حتمی لائحہ عمل دینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں