وزیراعظم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت 3ماہ کیلئے ملتوی

وزیراعظم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے  درخواست پر سماعت 3ماہ کیلئے ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر وزیر اعظم شہباز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔

جسٹس وحید خان نے اشبا کامران کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم کے مطابق درخواست قابل سماعت نہیں ،شہباز شریف کو وزیراعظم ہونے کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے اس نقطے پر تیاری کیلئے مہلت طلب کی ہے اوردرخواست گزار بھی بیرون ملک ہے لہذا کیس پر مزید کارروائی 3ماہ بعد فروری 2025کے آخری ہفتے میں ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں