حکومت احتجاج کرنیوالوں کو دھونے کیلئے تیار:فیصل واوڈا

حکومت احتجاج کرنیوالوں کو دھونے کیلئے تیار:فیصل واوڈا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت احتجاج کرنیوالوں کو دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے تیار کھڑی ہے ۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر  انکے اپنے ہی کھودیں گے بالکل ویسا ہی ہوا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج پر توہین عدالت کے تحت ایم این اے ، ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہائوس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا، جنکی رہائی ہوئی انکی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر شکوہ نہ کرنا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں