آپریشن میں 20پی ٹی آئی سپورٹرز جاں بحق ،8کے مکمل کوائف موجود :سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف ریاستی آپریشن میں 20 پی ٹی آئی سپورٹرز جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آٹھ کے مکمل کوائف موجود ہیں دیگر کوائف میڈیا کو دے دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کو سیدھی گولیاں اور شیل مارے گئے ،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس قتل و غارت کے بعد اسلام آباد کے ہسپتالوں کو لواحقین کا ریکارڈ نہ دینے کا کہا جارہا ہے ۔