بشریٰ بی بی ،گنڈاپور و دیگر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشت گردی اقدام قتل کے 7مقدمات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف دہشتگردی،اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت اٹک کے تھانوں میں 7مقدمات درج کرلئے گئے۔
اٹک کے تین تھانوں میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی کی اہلیہ بشریٰ بی بی ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈر عمرایوب ، عارف علوی سمیت متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نامزد کیا گیا ہے ، مقدمے میں 23 دفعات شامل کی گئیں، ایف آئی آر میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور سکیورٹی آلات چھیننے کا بھی الزام ہے ۔دریں اثنا سیالکوٹ میں بھی پی ٹی آئی کے 16 نامزد اور 10 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے ۔