ڈگری منسوخی کیخلاف ڈی جی نادراکی درخواست مسترد
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی نادرا ذوالفقار احمد کی مساوی ڈگری منسوخی کے ایچ ای سی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاہے۔
کہ ذوالفقار احمد کی درخواست میرٹ پر مبنی نہیں ،جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت سے جاری 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں کہاگیا کہ درخواست گزار کو یونیورسٹی کی رپورٹ پر دلائل کے متعدد مواقع فراہم کئے ،درخواست گزار نے 19 نومبر کو متعلقہ امریکی یونیورسٹی سے منفی رپورٹ موصول ہونے پر وکیل کا پاور آف اٹارنی واپس لے لیا، عدالت نے درخواست گزار کو کہااس رپورٹ کے خلاف اپنے حق میں تحریری جواب ہی جمع کروا دیں، رپورٹ کے مطابق درخواست گزار کا متعلقہ کالج اوریونیورسٹی میں ریکارڈ دستیاب نہیں اورمتعلقہ امریکی یونیورسٹی اور کونسل نے درخواست گزار کی دستاویزات کی تصدیق نہیں کی۔