سرکاری حج سکیم :درخواستوں کی تعداد 24ہزار 266تک پہنچ گئی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی، ملک کے 15 بینکوں کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔
حج اخراجات کی پہلی قسط 2 لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع ہو گی، قرعہ اندازی کے 10دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے ۔حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی، سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی۔