سپریم کورٹ میں 18سے 31دسمبرتک موسم سرماکی تعطیلات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں 18 سے 31 دسمبر تک موسمِ سرما کی تعطیلات ہوں گی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ میں دفاتر کھلے رہیں گے ۔ اہم نوعیت کے مقدمات کمیٹی کی منظوری سے دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیے جاسکیں گے ۔