سپریم کورٹ کا ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کا ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)سپریم کورٹ نے ٹیکس مقدمات کے التوا کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انصاف کے حصول اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے دو اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوئے جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس بلال حسن نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مشہور ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ شیرشاہ بھی شریک ہوئے ،اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، کیسز کے حوالے سے بہتری لانے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صلاحیت بڑھانے کیلئے تربیت کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی نے دوسرے اجلاس میں بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات پر غور کیا، اجلاس میں ایف بی آر کی قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ٹیکس مقدمات اور ان کو نمٹانے کے حوالے سے غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ٹیکس مقدمات سے متعلق التوا کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے ،دریں اثنا بار کے نمائندگان نے اس بارے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں