زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ،16 ارب 7کروڑ62لاکھ ڈالر ہو گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16ارب 7کروڑ62لاکھ ڈالر ہو گئے ۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 42 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.20 کروڑ ڈالر کمی سے 4 ارب 65 کروڑ ڈالر رہ گئے ، سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 10.90 کروڑ ڈالر اضافے سے 16 ارب 7 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ہوگئے ،سٹیٹ بینک کے پاس 2.5 ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر ہوگئے ۔