چوہنگ:میاں بیوی ،بیٹی کے قتل کے 2مجرموں کو 3بارسزائے موت

چوہنگ:میاں بیوی ،بیٹی کے قتل  کے 2مجرموں کو 3بارسزائے موت

لاہور(عدالتی رپورٹر)سیشن کورٹ میں چوہنگ میں میاں بیوی اور بیٹی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج افتخار حسین نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، جرم ثابت ہونے پر ملزم گلزار اور شہزاد کو 3 بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی ۔ مجرموں کو 5، 5 لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6، 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ 2022 میں مجرموں نے زمین کے تنازع پر امانت، شبانہ اور بچی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ دریں اثنا ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مقتول اسامہ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم خاور بٹ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید، 3 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی،عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم ارقم اور وہاب کو بری کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں