لاہور ہائیکورٹ ، 6ایڈیشنل رجسٹرارزتبدیل

لاہور ہائیکورٹ ، 6ایڈیشنل  رجسٹرارزتبدیل

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 6 ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے کردئیے ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار علی زمان کا جوڈیشل برانچ بہاولپور سے ٹربیونلز اینڈ کوارڈی نیشن پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ ،ایڈیشنل رجسٹرار محمد شہباز کاٹربیونلز اینڈ کوارڈی نیشن لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل برانچ بہاولپور ،ایڈیشنل رجسٹرار شہباز اشرف کا ایچ آر برانچ سے پروکیورمنٹ برانچ ،ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر کا پروکیورمنٹ برانچ سے ایچ آر برانچ ،ایڈیشنل رجسٹرار سجاد احمد کا آڈٹ برانچ سے بلڈنگ اینڈ مینٹیننس برانچ اورایڈیشنل رجسٹرار مرزا انعام اللہ بیگ کا بلڈنگ اینڈ مینٹیننس برانچ سے آڈٹ برانچ میں تبادلہ کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں