کراچی ایئرپورٹ سگنل حملے میں ملوث ملزموں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

کراچی ایئرپورٹ سگنل حملے میں ملوث  ملزموں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزموں سے تفتیش کیلئے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔گرفتار ملزموں محمد جاوید اور گل نسا سے 8 رکنی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کو جے آئی ٹی کا چیئرمین بنادیا گیا۔ تینوں حساس اداروں ، رینجرز ، اسپیشل برانچ ، کراچی پولیس اور ایف آئی اے افسران کے جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے ۔ کراچی ایئرپورٹ پر دو چینی شہریوں کو قتل کردیا گیا تھا۔ دو ملزم گرفتار کئے گئے تھے ۔ جے آئی ٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد لے سکتی ہے ۔ جے آئی ٹی 15 روز میں دونوں ملزموں سے تفتیش کرکے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں