بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے قرار داد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں:عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرار داد اور اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے اختلاف سہی لیکن یہ غیر آئینی عمل ہے جس کی مخالفت کرتے ہیں اور اس گناہ میں بالکل بھی شامل نہیں ۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ملک کو کہاں لے جایا جا رہا ہے اس وقت سیاست اور ادارے ہائی جیک ہیں ۔آئین کی کسی کو پروا نہیں، آمریت کی صورت حال ہے ۔ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر مزاحمت کرینگے ۔بڑی تکلیف ہورہی ہے کہ صدر زرداری ،بلاول بھٹو، میاں نواز شریف اور شہباز شریف یہ کام اس اسمبلی سے کروا رہے ہیں جہاں کے اکابرین نے 20 ،بیس سال جمہوریت کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔