پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں:اے این پی

پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں:اے این پی

چارسدہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے صدر ایمل ولی نے تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کردی۔

چارسدہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے ۔ 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں۔گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سے صرف انا اور ضد پوری ہو جائے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت صوبے میں آگ لگی ہے لیکن صوبائی حکومت اسلام آباد میں آگ لگانے گئی۔ امن وامان اور صوبائی حکومت سے متعلق تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کررہے ہیں،احتجاج میں پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر نہیں پکڑا گیا اور پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں