شیخوپورہ میں شرمناک سکینڈل
شیخوپورہ(رانامحمدعثمان سے )شیخوپورہ کے علاقہ مرزاورکاں روڈ پر نجی سکول کا پرنسپل کمسن طالبات اور خواتین اساتذہ سے اپنے آفس میں زیادتی کرتارہا، ملزم کا زیادتی کی ویڈیوز بناکربیرون ملک فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔
بتایاگیا ہے کہ نورالہدیٰ نامی پرائیویٹ سکول کے پرنسپل نے سکول میں کمسن طالبات اور خواتین اساتذہ کو کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ایک طالبہ کے انکشاف پر معاملہ سوشل میڈیاپروائرل ہوا اور سٹی بی ڈویژن پولیس نے سکول میں چھاپہ مارکر ملزم پرنسپل ارسلان اور اسکے ساتھی وسیم کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے متعدد فحش ویڈیوز برآمد کرلیں ،ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بندکردیاگیا ۔ دوسری طرف چیف آفیسر ایجوکیشن نے سکول کو سیل کردیا ،اس گھنائونے معاملہ کے بعد علاقہ بھر میں شدید غم و غصہ پایا جارہاہے ۔