چولستان کینال نہ بنائیں،سندھ کی وفاق سے باقاعدہ درخواست

چولستان کینال نہ بنائیں،سندھ کی  وفاق سے باقاعدہ درخواست

کراچی(آئی این پی ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چولستان کینال پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے وفاقی حکومت سے چولستان کینال تعمیرنہ کرنے کی باقاعدہ درخواست کردی۔

 وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ 11 اکتوبر2024 کو سی ڈی ڈبلیو پی نے غیر قانونی طور پر چولستان کینال کی منظوری دی۔ حکومت پنجاب نے ارسا سے پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ لیا، جس پر حکومت سندھ کے نمائندے نے اتفاق نہیں کیا۔صوبے میں پانی کی کمی سے معیشت کو اربوں روپے کانقصان ہوا۔ حساس اور متنازع مسئلے کی وجہ سے سندھ میں سیاسی جماعتیں، زراعت سے وابستہ تنظیمیں اور سول سوسائٹی احتجاج کررہی ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے درخواست کی کہ سی سی آئی کے فیصلے تک کینال کی منظوری نہ دیں۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل فیصلہ نہ کرے یہ معاملہ ایکنک میں زیر بحث نہ لایا جائے اورسی ڈی ڈبلیو پی کو فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں