ٹمپریچر نیچے نہ آیا تو سیاسی بحران لڑائی میں بدل جائیگا :فواد
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹمپریچر نیچے نہ لایا گیا تو سیاسی بحران باقاعدہ لڑائی میں بدل جائے گا ۔
ایک بیان میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تقریر کو احمقانہ اور پنجاب حکومت کی مہم کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی احمقانہ تقریر اور پنجاب حکومت کی خیبر پختونخو اکے خلاف بیہودہ میڈیا کمپین کے جواب میں پختونخوا اسمبلی میں جو تقاریر ہوئی ہیں وہ خطرناک صورتحال کی طرف لے جا رہی ہیں ۔ موجودہ صورتحال سے بچنے کے لئے فوری مذاکرات کا عمل بحال کیا جانا چاہئے ۔