گریڈ20 تا22کے55افسر2025 میں ریٹائر ہو جائینگے

گریڈ20 تا22کے55افسر2025 میں ریٹائر ہو جائینگے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) 2025میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس، سیکرٹریٹ سروس اورپولیس سروس گریڈ20تا22کے 55 افسر 60سال عمر پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے ، ریٹائر ہونے والوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 16 ، پولیس سروس کے 11 اور سیکرٹریٹ سروس کے 28 افسر شامل ہیں ۔

 پولیس سروس گریڈ22کے اے ڈی خواجہ ، معظم جاہ انصاری ، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ22کے جواد رفیق ملک، شہزاد احمدبنگش، ندیم ارشاد کیانی ، سیکرٹریٹ سروس گریڈ21کے افسر ڈاکٹر محمدنواز ریٹائر ہونگے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ22کے افسران میں جواد رفیق ملک28اپریل، کیپٹن (ر) منیر اعظم 8 اپریل ، محمد صالح  احمدفاروقی 26فروری، حمیراحمد 10جولائی، ذوالفقار حیدر 18جنوری، ڈاکٹر شہزاد بنگش 23مئی، ندیم ارشادکیانی 15جنوری، افتخار علی شلوانی 30جون، ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ 5جون، اعزازاسلم ڈار 6اپریل کو ریٹائر ہو نگے ۔گریڈ21کے افسران میں طاہر خورشید 19فروری، اظفر منظور 27فروری، حسن محمد یوسیف زئی یکم اپریل ، محمد حسن اقبال یکم جنوری کوریٹائر ہونگے ۔

گریڈ20کے افسران میں جمال مصطفی سید یکم اگست، نوید صالح صدیق 22نومبر، محمد نواز نسیم 8دسمبر کوریٹائر ہوجائینگے ، سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ22کے افسران میں طوحٰ حسین بگٹی یکم اگست ، سید حسنین مہدی 10اگست، محمد شکیل ملک یکم جنوری کو ریٹائر ہوں گے ،گریڈ21کے افسران میں ظہور احمد یکم اپریل ، ڈاکٹر نواز احمد 15اپریل، سلیم خان 3جنوری، عالمگیر احمدخان 21مارچ، افتخار الحسن شاہ گیلانی یکم اکتوبر، محمد اشفاق گھمن یکم ستمبر، محمد فاروق8اپریل کو ریٹائر ہوں گے ۔

گریڈ20کے افسران میں سبینو سکندر جلال 22دسمبر ، محمد لکھر خان ہوتی 29مارچ ، ہدایت اللہ 11فروری، محمد جمیل 4اکتوبر، محمد ریاض یکم اپریل ، محمد خان 14مارچ، ممتاز حسین شاہ8اگست، محمد مضان12جون،آصف علی علوی15جولائی ،الطاف حسین 10اپریل، محمد اقبال آصف 18اکتوبر، غلام سرور10اپریل، اورنگزیب 12اپریل، راجہ اعجاز مہدی 31جنوری، ابوظفر صادق یکم اپریل، سید محمد علی23،مارچ، محمد حامد خان 2اپریل، سکندر مسعود25اکتوبر کوریٹائرڈ ہوں گے ۔

پولیس سروس گریڈ22کے افسران میں اللہ ڈینو خواجہ ( اے ڈی خواجہ) 24اپریل، مشتاق احمدمہر 4مارچ، محمد عالم مسعود 6جون، معظم جاہ انصاری، صالح الدین خان7جنوری، سردار علی خان 21فروری، کنور شاہ رخ 23اکتوبرکوریٹائر ہونگے ۔گریڈ21 کے افسران میں بی اے ناصریکم دسمبر، محمدزبیرہاشمی 10مارچ، لیفٹیننٹ (ر)جان محمد27اکتوبر ملازمت سے ریٹائر ہو ہونگے ۔گریڈ20کے افسران میں اظہر راشد خان 9جنوری، قمرالحسن 2مارچ کو ریٹائر ہو جائینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں