ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی نئی نویلی دلہن جاں بحق
بچیانہ(نمائندہ دنیا)ٹک ٹاک کے جنون نے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھا دی۔ 2 روز کی دُلہن پسٹل سے ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بچیانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر233گ ب کے رہائشی عباس جٹ کی 22سالہ بیٹی کی شادی دو روز قبل گاؤں ہی میں عظمت نامی شخص سے ہوئی تھی،گزشتہ روز وہ گھر میں پڑی پسٹل اپنی کنپٹی پر رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر ایس پی جڑانوالہ، ایس ایچ او تھانہ صدر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ۔ دو روز قبل شادی ہونے والی دُلہن کی اچانک موت پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا اور گاؤں کی فضا سوگوار ہوگئی ۔