پی ٹی آئی نوسربازوں کی جماعت لاشوں پر جھوٹ پھیلا رہی ،عطا تارڑ
اسلام آباد(نامہ نگار،اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج نہیں تھا، یہ اسلحہ سے لیس جتھہ تھا جو یہاں پر دھاوا بولنا چاہ رہا تھا۔
یہ اپنی شرمندگی چھپانے کے لئے لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں۔یہ آپس کی لڑائی میں دست و گریبان ہیں۔پی ٹی آئی نوسربازوں کی جماعت ہے جو لاشوں پر جھوٹ پھیلا رہی ہے ،یہ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے ۔ منگل کو گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا مہنگائی کا کم ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے ۔