نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی2400 اسامیوں پر بھرتی منسوخ

 نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس  کی2400 اسامیوں پر بھرتی منسوخ

اسلام آباد (نمائندہ دنیا )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی چوبیس سو خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے این اوسی منسوخ کردیا ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 13 سو خالی اسامیاں ختم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس نے چھ ماہ قبل 24 سو خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کیاتھا۔ان خالی سامیوں پر ملک بھر سے 5لاکھ سے زیادہ درخواستیں وصول ہوئی تھی۔ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کی 60فیصد خالی اسامیوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بھرتی کاعمل روکنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں