عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی، بیرسٹر گوہر نامزد

عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی، بیرسٹر گوہر نامزد

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مرکزی پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا، عمرایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کا نام تجویز کرکے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ۔

 سپیکر کے نام خط میں عمر ایوب نے کہاہے کہ میں اپنے کیسز کی وجہ سے مکمل توجہ نہیں دے سکتا، متعدد ایف آئی آرز پرروز عدالتوں میں پیش ہونا ہوتا ہے ۔امید ہے بیرسٹر گوہر جوڈیشل کمیشن کیلئے بہترین ممبر ثابت ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں