اچار کے نام پر زہر، دودھ کے طور پر ٹی وائٹنر فروخت کیا جا رہا :سینیٹ قائمہ کمیٹی

اچار کے نام پر زہر، دودھ  کے طور پر ٹی وائٹنر فروخت  کیا جا رہا :سینیٹ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا اچار کے نام پر زہر، ٹی وائٹنر دودھ کے طور پر فروخت کیا جا رہا، یہ فریب کاریاں روکنے والا کوئی نہیں، فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

 حکام نے وزارت سائنس کے ماتحت اداروں میں اہم عہدوں پر طویل عرصہ سے خالی اسامیوں کے بارے میں انکشاف کیا کہ 16اداروں میں سے 11سربراہ کے بغیر ہیں، سیکرٹری سائنس نے کہا وفاقی وزیر ذاتی طور پر تقرریوں کی نگرانی کر رہے ہیں،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں رپورٹ طلب کر لی۔ چیئرمین کمیٹی کامل علی آغا نے اجلاس کی صدارت کی اور وزیر سائنس خالد مقبول صدیقی سمیت اہم شخصیات کی عدم موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کمیٹی میں وزیر موجود نہ ہونا دھچکا ہے ، ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہتا جس سے وزیر کے کردار کو نقصان پہنچے ، ہر کسی کا اپنا ایجنڈا ہے ، ہمیں چاہیے مسائل پر توجہ دیں۔ کامل آغا نے کہا اچار کے نام پر زہر فروخت کیا جا رہا اور ٹی وائٹنر دودھ کے طور پر دیا جا رہا ہے ، فریب کاریوں کو روکنے والا کوئی نہیں، فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔ سیکرٹری سائنس نے کہا فوڈ سیفٹی صوبائی معاملہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں