بانی پی ٹی آئی کی 20دن میں رہائی کی بات غلط :بیرسٹر گوہر نے علیمہ کا دعویٰ مستر د کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ان کی بہن علیمہ خان کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔
ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے حکومت سے آپ کے مذاکرات کا ذکر کیا ہے ؟ تو جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پرکوئی بات نہیں ہوئی،جب ان سے سوال کیا گیا کہ علیمہ نے کہا کہ آپ نے بانی کی رہائی کیلئے وقت بھی بتایا؟ تو گوہر خان نے جواب دیا کہ میں نے نہ تو رہائی سے متعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا۔ حکومت نے کبھی بھی بانی کی 20 دن میں رہائی کاوعدہ نہیں کیا،دھرناختم کرنے کے بدلے بانی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے ۔