اسلام آباد ہائیکورٹ،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر 12دسمبر کو سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ،بشریٰ بی بی  کی ضمانت منسوخی کی درخواست  پر 12دسمبر کو سماعت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے ،عدالت نے 12 دسمبر کیلئے بشریٰ کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے ان کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے ۔ایف آئی اے درخواست کے مطابق بشریٰ ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہے ، عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہیں۔ استدعا کی گئی کہ عدالت بشریٰ کی درخواست ضمانت منسوخ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں