پختو نخوا میں گورنر راج لگنا چاہئے :رانا تنویر
لاہور،کالا شاہ کاکو(مانیٹرنگ ڈیسک،نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا چاہئے ، صوبہ حکومت کا کیمپ بنا ہوا ہے ۔
یہ چند لوگ اکٹھے کرکے اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں،حکومت ابھی تک صبر سے کام لے رہی ہے ۔ کے پی حکومت غلط اور غیر آئینی کام کررہی ہے ، پی ٹی آئی نے ہلاکتوں پر جھوٹا بیانیہ بنایا،کسی نے فائرنگ نہیں کی نہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی ۔ پاکستان مخالف تمام ممالک اور افراد بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں اکٹھے ہو چکے ہیں لیکن26 نومبر کی آخری کال نے پی ٹی آئی کو شیرازہ بکھیردیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے رانا فارم ہاؤس پرنو منتخب ایم پی اے رانا طاہر اقبال ودیگررہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کیا۔