مدارس کنٹرول کرنا عالمی ایجنڈا ہے :راشد سومرو

مدارس کنٹرول کرنا عالمی ایجنڈا ہے :راشد سومرو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) سندھ راشد محمود سومرو نے کہا کہ آج کے علما کے اجلاس پرکسی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔۔۔

 علما کرام کیلئے احترام تھا اور احترام ہے ،احترام رہے گا،مدارس کی رجسٹریشن کا مسئلہ حکومت کے ساتھ ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم پر حکومت نے معاہدہ کیا اب اس کی پاسداری کرے ، معاہدے کی خلاف ورزی مدارس نہیں حکومت کررہی ہے ،عالمی ایجنڈا ہے مدارس کوکنٹرول کیا جائے ، ہم کہتے ہیں مدارس آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے ، ہم مدارس کو سکول، کالجز کی طرح حکومت کے ماتحت نہیں کر سکتے ۔ادھرپی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ تحریکیں چلتی رہتی ہیں، سول نافرمانی بھی ایک تحریک ہے ،تحریک میں مختلف قسم کی کمپین ہوتی ہے ،ایک کمپین کے بعد دوسری ،پھر تیسری،کسی ایک کمپین کی کامیابی ،یاناکامی کا فوری نتیجہ نکالنا درست نہیں ہے ،شیخ وقاص نے کہا ہے کہ ہمار ی ایک ایسے نظام سے ٹکر ہے جس کو ظالم ،جابر لوگ چلارہے ہیں،اگر سول نافرمانی کی تحریک چلی تویہ اوورسیز پاکستانیوں تک محدود ہوگی،اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی ہدایت فیزون ہے ،عوام سرکار سے بیزاری کا اعلان کریں گے ، فیزٹومیں سول نافرمانی کی تحریک میں عوام بل جمع نہیں کرائیں گے ، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا ایک راستہ کھول دیا ،اگرکسی نے مذاکرات کرنے ہیں تووہ رابطہ کرلے ، ہم نے ابھی تک کسی سے رابطہ نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں