مزاحمت جاری رکھیں گے
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہے ، کسی کے ساتھ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ معاملہ اب تحریک انصاف کا نہیں پوری قوم کا ہے ، ہم اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ 26نومبر کو گرفتار کیے گئے ، انہیں 9مئی کے مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے ۔ جوڈیشل سسٹم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔