مخالفین کی فائرنگ باپ بیٹا اورچچا قتل،2افراد زخمی

مخالفین کی فائرنگ باپ بیٹا  اورچچا قتل،2افراد زخمی

ٹھیکریوالا(نمائندگان دنیا ، سٹی رپورٹر)تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کرکے 14سالہ نو جوان کو باپ اور چچا سمیت قتل،2 افراد کوزخمی کر دیا ۔

تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 83 ج ب کا رہائشی میاں فاروق بگا اپنے بھائیوں میاں شہباز،میاں شہزاد،بھتیجے عاشر کے ہمراہ گذشتہ روز صبح سویرے کار میں سوار ہو کر پینسرہ جا رہاتھا کہ81 ج۔ب کے قریب گھات لگائے مخالف زاہد گجر گروپ کے کارندے یاسر مشتاق گجر نے 2نامعلوم افراد کے ہمراہ ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو بھائی 38 سالہ میاں شہزاد،40 سالہ میاں شہباز اور اس کا 14سالہ بیٹا محمدحاشرشہباز موقع پر دم توڑگئے جبکہ 52 سالہ میاں فاروق عرف بگا اور 59 سالہ محمد شفیق شدید زخمی ہوگئے ، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں