بچے اغوا کرکے بیچنے والا گروہ گرفتار، 2 بازیاب

بچے اغوا کرکے بیچنے والا گروہ گرفتار، 2 بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس نے کمسن بچوں کو اغوا کر کے فروخت کرنیوالے گروہ کے 12ارکان کو گرفتار کر کے 2بچے بازیاب کر لیے ۔

پولیس نے بچوں کے اغوامیں ملوث ملزموں رمضان، شہباز، مطیع الرحمن، یعقوب، انعام عباس، شہناز، ثنا ، مشعل، فاطمہ، کنزہ، زینب اور معراج بی بی کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم انعام یعقوب پولیس کوچکمہ دیکرموقع سے فرار ہو گیا ۔ ملزموں سے دو بچے بازیاب کر کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیئے گئے ،پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کی خریدو فروخت کا اعتراف کرتے بتایا کہ وہ اب تک 23 لاکھ روپے کے عوض کئی بچے فروخت کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں