وارداتیں:ڈاکو،چورلاکھوں روپے ،سامان لے اڑے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
اقبال ٹائون میں ناصر سے 9لاکھ 50ہزاروموبائل ،مزنگ میں مسعود سے 7لاکھ 40ہزار وموبائل ،مصری شاہ میں ذاکر سے 3لاکھ 35ہزار وموبائل ،غازی آباد میں سلیم سے 11 لاکھ30 ہزار وموبائل ، ملت پارک میں یاسین سے 1لاکھ 25 ہزار و موبائل اورراوی روڈ پر ڈاکو غفور سے 2 لاکھ 10 ہزار موبائل ودیگر سامان لے اڑے ۔جوہر ٹائون،گلشن راوی سے گاڑیاں ، شمالی چھائونی ،ہنجروال اور شادباغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔