جے یو آئی نے مدارس بل پر صدر کے اعتراضات مانگ لئے
پشاور (نیوزایجنسیاں)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ کر سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدر مملکت آصف زرداری کے اعتراضات مانگ لیے ۔
میڈیارپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدر آصف علی زرداری کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی نقول فراہم کی جائیں۔جے یو آئی ف کے قانونی مشیر نے کہا کہ ہمیں صدر مملکت کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی نقول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سپیکر کی جانب سے ان اعتراضات کو ایڈریس کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے ۔