فیض حمید نے آرمی چیف بننے کیلئے زرداری سے رابطہ کیا تھا:شہلارضا کا دعویٰ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر)فیض حمید نے صدر آصف زرداری سے بھی رابطہ کیا تھا کہ انہیں آرمی چیف بنائیں۔
ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ بتایا جاتا تھا کہ فیض حمید سے ملکر طویل حکمرانی کا پلان بنایا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات سے پیچھے ہٹ گئی ہے ۔ وہ صرف 9 مئی اور 26 نومبر پرکمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔