پی ٹی آئی مذاکرات میں غیر سنجیدہ
اسلام آباد( آ ئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے تحریک انصاف کی فائنل کال کی ناکامی کے بعد علیمہ خان نے بھی کہہ دیا کہ فائنل کارڈ کھیلیں گے ۔
یہ مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہیں تمام کارڈ کھیلنے کے بعد پھر حکومت سے رابطہ کریں ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ کہتے تھے کہ ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ چوروں کا ٹولہ ان سے ہاتھ نہیں ملاتے ۔پھر آج کیا ہوا کہ وہ ہاتھ ملانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔