اب گولی ، مقدمے سے ڈر نہیں لگتا
راولپنڈی(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم ماریں کھاکر اوریجنل ڈھیٹ بن چکے ہیں، اب گولیوں اور مقدمات سے ڈر نہیں لگتا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن گرفتار ہیں، ہمارے پنجاب بھر کے ورکرز کو 9 مئی کے کیسوں میں ملوث کیا جارہا ہے ، پہلے ہی 2 درجن کارکن نو مئی کیسوں میں نامزد ہیں۔ملک بھر کی پولیس موجود تھی جب ہمارا احتجاج تھا پھر بھی یہ چاہتے ہیں کہ ملک بھر کے کیسز میں انکا نام ڈالیں۔