ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک ڈاؤ یونیورسٹی کے تین افسروں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ
کراچی(سٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ایم ڈی کیٹ امتحان کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاؤ یونیورسٹی کے تین اعلیٰ افسران کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ناظم امتحانات فواد شیخ، نائب ناظم امتحانات منٹھار گوپانگ اور اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر محمد فاروق کو عدالت میں پیش کیا، ایف آئی اے کے تفتیشی افسرنے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔