سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ، گورنر پنجاب
لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفدنے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے ، 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے سازشی عناصر کا راستہ بند کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم کے منشور کو پنجاب کی ہر وکلا بار میں لے کر جائیں گے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامنا ہے جسے مل کر ناکام بنانا ہے ۔