بنوں کینٹ: دہشت گرد حملے میں جاں بحق اورزخمی ہونیوالے افرادکیلئے امدادی فنڈزجاری

بنوں کینٹ: دہشت گرد حملے میں جاں بحق اورزخمی ہونیوالے افرادکیلئے امدادی فنڈزجاری

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے امدادی فنڈز جاری کردیئے گئے ۔

محکمہ خزانہ نے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے بنوں انتظامیہ کو فنڈز جاری کردیئے ، جاں بحق افراد کے لواحقین کو30،30 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔پی ڈی ایم اے کے  مطابق زخمیوں کو10،10لاکھ روپے کامعاوضہ دیاجائے گا، بنوں کینٹ پررواں سال جولائی میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں