پشاور :بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور :بچوں کو پولیو کے قطرے  پلانے سے انکار پر والدین  کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور(اے پی پی)پشاور میں 7روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے ، حکومت نے مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرنے پر والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔

رواں سال صوبے میں پولیو کے 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے 9، ٹانک 3، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2، 2 کیسز ضلع مہمند اور نوشہرہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے ۔ صوبہ میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،کرم میں سکیورٹی خدشات پرپولیو مہم نہیں چلائی جارہی، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے 54 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں