جیت برقرار
کوئٹہ( ا ین این آئی) بلو چستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے این اے 252 کامحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سردار یعقوب خان کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا۔
بدھ کو الیکشن ٹربیونل کے جج عبداللہ بلوچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب کی جیت کو برقرار رکھ کر انکے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی ،دھاندلی کی عذرداری سردار بابر موسیٰ خیل نے دائر کی تھی ۔