شیڈول تبدیل ،سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 23دسمبر سے شروع ہونگی

شیڈول تبدیل ،سکولوں میں موسم سرما  کی چھٹیاں 23دسمبر سے شروع ہونگی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن تبدیل کردیا۔اب چھٹیاں 20 کی بجائے 23 دسمبر سے شروع ہونگی اور 10 جنوری تک جاری رہیں گی۔13جنوری سے سکول دوبارہ کھلیں گے ۔

 نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ علاوہ ازیں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔ چھٹیوں کا آغاز 24 دسمبر سے ہوگا جو 5 جنوری تک جاری رہیں گی۔کالجز میں آنرز کی کلاسز معمول کے مطابق ہونگی ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی اور دیگر شیڈولڈ امتحانات جاری رہیں گے ۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اداروں پر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں